ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

کینبرا(اسپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نیپاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 29 سالہ جوش انگلس گرین شرٹس کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جوش انگلس کو مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ کی غیر موجودگی میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے عبور کپتان مقرر کیا گیا ہے۔سلیکٹرز کی سفارش اور بورڈ کی منظوری کے بعد جوش انگلس کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا کپتان بنایاگیا ہے ، وہ آسٹریلوی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے 14کپتان ہوں گے ۔مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ اور ون ڈیفارمیٹ کے کپتان پیٹ کمنز اور ٹیسٹ کے نائب کپتان اسٹیون اسمتھ بھی بارڈر۔گاواسکر ٹرافی کی تیاریوں کی وجہ سے گرین شرٹس کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں