English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی کردی گئی

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) نے چینی کی قیمت میں کمی کردی ، اس سلسلے میں یو ایس سی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد اب چینی کی نئی قیمت 140 روپے فی کلو گرام ہے جو پہلے 153 روپے تھی ۔ زرائع کے مطابق چینی کی قیمت میں کمی شوگر ملز مالکان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے بعد ممکن ہوئی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ قبل رینجرز نے کراچی میں چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چینی قبضے میں لے لی تھی ۔

رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر چینی کے دو مختلف گوداموں پر چھاپے مارے گئے جہاں سے چینی کے تقریباً 140,000 تھیلے برآمد ہوئے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے