English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد آصف کو تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپئن بننے پر وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے محمد آصف کو دوحامیں انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ ورلڈ ا سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف)چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھیل کے میدانوں میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ محمد آصف نے تیسری مرتبہ بین الاقوامی چیمپئن شپ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ محمد آصف کے اہل خانہ اور ان کے کوچ بھی اس فتح پر مبارک بادکے مستحق ہیں۔ عالمی چیمپئن شپ جیتنے کیلئے محمد آصف نے شب و روز محنت کی جس کیلئے وہ لائق تحسین ہیں۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھیل کے میدانوں میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ حکومت کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ کھلاڑیوں کو عالمی مقابلوں کی تیاری کیلئے معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے