English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی ،لندن پولیس

القمر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن پولیس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مظاہرین کی جانب سے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے کے حوالے سے ان کے پاس کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پولیس اس حوالے سے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کو لے جانے والی سفارتی گاڑی پر حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، لندن شہر کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم اس واقعے سے آگاہ ہیں جو 29 اکتوبر کی شام مڈل ٹیمپل پر پیش آیا جس میں مظاہرین ایک گاڑی کو گھیرے ہوئے تھے.انہوں نے کہا کہ اس وقت تک لندن شہر کی پولیس کے پاس کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے ، رواں ہفتے کے شروع میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ اس واقعے کی شکایت فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او ) کو بھیج دی گئی ہے اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے برطانوی حکومت پر زور دینے کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈپلومیٹک پولیس کو شکایت بھیجی گئی ہے اور وہ اس کیس پر کام کر رہے ہیں، ڈپلومیٹک پولیس پارلیمانی اینڈ ڈپلومیٹک پولیس (پی اے ڈی پی) کا حوالہ ہے جو میٹروپولیٹن پولیس سروس کے اندر ایک ماہر یونٹ ہے جو معروف عمارتوں اور سفارتی املاک کی حفاظت کے لیے ذمہ دار ہے، ایک سوال کے جواب میں کہ آیا وہ مڈل ٹیمپل کار واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ،میٹ پولیس نے بتایا کہ چانسری لین کا دائرہ اختیار میٹ پولیس کی حدود میں نہیں آتا ،واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی واقعے کے وقت سفارتی گاڑی میں سفر کر رہے تھے جو ڈپلومیٹک پولیس کے حفاظتی دائرے میں آتی ہے ،ہائی کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سرکاری عہدیداران کو درخواست کرنے پر سفارتی گاڑیاں فراہم کی جاتی ہیں اور یہ کوئی غیر معمولی عمل نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے