English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد آصف کا ورلڈ ماسٹرز ایونٹ میں شاندار آغاز، تینوں میچ جیت لیے

القمر

کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد ماسٹرز ایونٹ میں محمد آصف نے شاندار آغاز کیا۔محمد آصف نے ماسٹرز میں گروپ کے ابتدائی 2 میچز جیتنے کے بعد اب تیسرا میچ بھی اپنے نام کرلیا ۔محمد آصف نے ورلڈ ماسٹرز کے پہلے میچ میں افغانستان کے احمد رسولی کو 3-0 سے ہرایا اور افغان پلیئر کے خلاف محمد آصف نے 139 کا بریک بھی کھیلا۔ماسٹرز ایونٹ میں گروپ کے دوسرے میچ میں آصف نے بھارت کے رجت کھنیجا کو شکست دی اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف بھی آصف نے سنچری بریک کھیل کر 3-0کی فتح سمیٹی۔گروپ کے تیسرے میچ میں آصف نے آسٹریلیا کے اسٹیو ہینا کو شکست دی اور آخری گروپ میچ بھی بغیر کوئی فریم ڈراپ کے جیت لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے