ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان نے بنگلادیش کو پہلے ون ڈے میں92رنز سے شکست دیدی

شارجہ (اسپورٹس ڈیسک) افغانستان نے بنگلادیش کو پہلے ون ڈے میچ میں با آسانی 92 رنز سے شکست دے دی۔افغانستان کی ٹیم نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 235 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی ۔حشمت اللہ شاہدی نے 52 اور محمد نبی نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کے تسکین احمد اور مستفیض الرحمن نے 4,4کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔ بنگلادیش ٹیم ہدف 236 رنز کے تعاقب میں 35 ویں اوور میں 143 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔سومیا سرکار 33، نجم الحسین47 اور مہدی حسن میراز 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کے غضنفر نے 26 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں پویلین کی راہ دکھائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں