English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی

the law of the jungle

راولپنڈی:عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 9 مئی واقعے سے متعلق جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر ملزمان پر آج فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں وکلا نے فرد جرم کے چالان پر اعتراضات کردیے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو کیس کے چالان میں 94 گواہان ہیں اور کسی نے بھی عمران خان سمیت کسی رہنما کا نام نہیں لیا۔

دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جن گواہوں کے بیان پر عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو شامل کیا گیا، وہ منحرف ہو چکے ہیں۔ وکلائے صفائی نے کہا کہ کیس کے چالان میں پولیس نے جو نقشہ پیش کیا ہے، اس کے مطابق کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں ہے۔

کیس کی سماعت میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور بھی پیش نہیں ہوئے۔ ان کی جانب سےوکیل نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی۔ اس کے ساتھ ساتھ فرد جرم عائد کرنے کے لیے  25 ملزمان میں بھی چالان کی نقول تقسیم نہیں ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے