پڈعیدن (نمائندہ جسارت) تھارو شاہ کے قریب نواحی گاؤں موھلن کے قریب معمر شخص کی لاش درخت میں لٹکی دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے لاش اسپتال منتقل کی اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حولے کردی۔ اس موقع پر مقتول کے بیٹے ماجد جسکانی نے اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد اور میڈیا کو بتایا کہ میرے والد رات کو چاول کی کٹائی کی گئی فصل کے ڈیرے پر سو رہے تھے کہ مخالفین نے گلہ دبا کر قتل کیا اور درخت سے لٹکا دیا۔
