English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹریفک نظام کی بہتری میں ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، ڈی آئی جی

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے کہا ہے کہ ٹریفک افسران شہریوں کو جان لیوا ٹریفک حادثات سے محفوظ رکھنے، روڈ ڈسپلن کو قائم کرنے اور ٹریفک کی بلا تعطل ہموار روانی کو ممکن بنانے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عباس کانفرنس ہال میں حیدرآباد ٹریفک افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایس پی ٹریفک عطا محمد نظامانی، ڈی ایس پی سٹی ٹریفک داود الرحمان، ڈی ایس پی رورل فاروق احمد بھٹو اور تمام ایس اوز نے شرکت کی ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے مزید کہا کہ ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والی تمام تجاوزات اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ اسٹینڈز کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کرکے شہریوں کو ٹریفک جام کی اذیت سے نجات دلائیں ۔ انہوں نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے