English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ: جنسی زیادتی کے 20 ملزمان کو 219 سال کی سزا

القمر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانیہ میں لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث 20 افرادکو مجموعی طورپر 219 سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہر ہیلی فیکس میں 12 سے 16 سال کی عمرکی 4 لڑکیوں سے زیادتی ثابت ہونے کے بعد ان واقعات میں ملوث20 افرادکو مجموعی طورپر 219 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو 2001 سے 2010 کے درمیان زیادتی کے مختلف کیسز میں سزاسنائی گئی۔ حکام کا بتانا ہے کہ زیادتی کے واقعات کی تحقیقات کا آغاز 2016 میں ہوا تھا جب 13 سے 16 سال کی 2 لڑکیوں سے 2006 سے 2009 کے درمیان ہونے والے واقعات کی تحقیقات کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے