English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سمیر احمد سید پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹیو افسر تعینات

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلمان نصیر کی جگہ سمیر احمد سید کو چیف ایگزیکٹیو افسر تعینات کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سلمان نصیر کو مشیر چیئرمین پی سی بی اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چیف ایگزیکیٹو تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کی سہ پہر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت 75ویں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں اس تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سمیر احمد وسیع انتظامی تجربہ کے حامل ایک سرکاری ملازم ہیں، جو حال ہی میں وزیر اعظم کے دفتر میں بطور جوائنٹ سیکریٹری خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سلمان نصیر کو مشیر چیئرمین پی سی بی اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چیف ایگزیکیٹو تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے