English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شکارپور: نالوں کی صفائی کا کام جاری

القمر

شکارپور (نمائندہ جسارت) میونسپل کمیٹی چیئرمین فیاض محمود شیخ کی ہدایت پر سی ایم او عابد لطیف راجپوت نے کونسلر شہباز آرائیں جمیل شیخ، شمشاد میمن وائس چیئرمین کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں نیم کبڑ موڑ مچھلی مارکیٹ و دیگر علاقوں کا دورہ کیا، ان علاقوں کے گٹر اور نالوں کی صفائی کے کام جائزہ لیتے ہوئے کچرے کو فوری اُٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ساتھ ساتھ گلی محلوں کی بھی صفائی کی جائے، شہر میں گٹروں پر لگے لوہے کے ڈھکن چوری ہونے کے باعث چیئرمین فیاض محمود شیخ کی خصوصی ہدایت پر شہر میں فائبر کے ڈھکن لگنا شروع کر دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے