English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد: بیوپاری کے گھر کا صفایا

القمر

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) دن دیہاڑے رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات رپورٹ ہوئی ہے جس میں سٹی تھانے کی حدود شاہ غازی محلہ میں بیوپاری رمیش لعل کے گھر کا چور صفایا کر گئے۔ اہل خانہ کے دعوت میں جانے کے بعد چور گھر میں داخل ہو کر 22 تولہ زیورات اور 4 لاکھ روپے نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے ،اہل خانہ جب گھر پہنچے تو سامان بکھرا ہوا ملا، اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا شہر میں چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی روک تھام میں پولیس ناکام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے