English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دہشت گردی کی تازہ واردات لمحہ فکریہ ہے، پریم یونین

القمر

فیصل آباد (جسارت نیوز) پاکستان ریلوے پریم یونین کے مرکزی چیئرمین ضیاء الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، جنرل سیکرٹری خیر محمد تونیو، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، صدر کوئٹہ ڈویژن محمد ارشد یوسف زئی، سیکرٹری قدرت بڑیچ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے میں ریلوے ملازمین سمیت درجنوں افراد کی المناک شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظم سازش کے تحت بلوچستان میں تخریب کاری کروائی جا رہی ہے جس کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے، بھارت بلوچستان میں تخریب کاری کروا کر پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے، دہشت گردی کی تازہ واردات حکومت، سیکورٹی اداروں اور عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے، سیکورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کی وارننگ رپورٹ کے باوجود سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران بے حس اور حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہیں۔ انہوں نے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ شہداء کے درجات بلند اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کی فوری مالی امداد کا اعلان کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے