English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محراب پور،بے امنی عروج پر،چوری و ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری

جیکب آباد ،چوری کی واردات کے بعد گھر کاسامان بکھرا پڑا ہے

محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی اور چوری واردات کا سلسلہ جاری،سدوجا پولیس تھانہ کی حدود میں درگاہ سعدی نہرانی کے گیٹ کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر عبد الوحید ولد غلام سرور سولنگی سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت پر انہیں زخمی کرکے فرار ہوگئے،نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں ایڈوکیٹ فاروق احمد ڈنگراج اور زمان علی قریشی سے رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر رہزن 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود کنڈیارو بائی پاس پر عابد پیٹرول پمپ کے سامنے بروہی محلہ میں کامران کھوسو کے شو روم اور گھر میں چوری کی کوشش چوکیدار کے بروقت پہنچنے پر ناکام ہوگئی، چوکیدار کی آمد پر چور فرار ہوگئے۔دوسری جانب گھر میں ڈکیتی، دکان میں نقب زنی، مویشی منڈی سے موٹر سائیکل چوری، بھریا سٹی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں حاجی صادق آرائیں میں عبد المجید آرائیں کے گھر میں داخل ہوکر 7 رہزنوں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، 2 اعلیٰ نسل کی بھینس اور 4 موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے، ایک دوسری واردات میں چور لطیف انصاری کے گھر سے سولر پلیٹ چرا کر لے گئے، مورو پولیس تھانہ کی حدود میں دادو روڈ پر پولیس چوکی کے سامنے نعمان عباسی کے پی سی او اور موبائل شاپ کی چھت میں نقب لگا کر چور لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان، 3 موبائل چرا کر لے گئے، ٹھارو شاہ پولیس تھانہ کی حدود میں لگنے والی مویشی منڈی سے چور صحافی فرید بھٹو خانزادہ کی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے، پولیس کے مطابق وہ ڈکیتی اور چوری واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے