English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینئر اے این پی رہنما سینیٹر زاہد ہزاروں ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

تیمرگرہ:وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقا م اے این پی کے سابق سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کامسلم لیگ ن میں شمولیت پر گلے لگا کر استقبال کررہے ہیں
تیمرگرہ:وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقا م اے این پی کے سابق سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کامسلم لیگ ن میں شمولیت پر گلے لگا کر استقبال کررہے ہیں

دیر لوئر (صباح نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر زاہد خان ہزاروں ساتھیوں کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر ن لیگ خیبر پختونخوا، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سینیٹر زاہد خان، ان کے بھائی، ایوب خان اور دیگر ہزاروں ساتھیوں کو اپنی، نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور ورکروں کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں، ہر لیڈر کی خواہش ہوتی ہے کہ سچ بولنے والے اور ڈٹ جانے والے ان کے ساتھ شامل ہوں۔ زاہد خان قومی سطح کے لیڈر ہیں، وہ سچ اور دلیل کے ساتھ بات کرنے کیلیے شہرت رکھتے ہیں، ہم سب متحد ہوکر قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں علاقے اور ملک کی ترقی کیلیے آگے بڑھیں گے، ن لیگ ہی ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ(ن) ملک و قوم کی بہتری کیلیے کام کرتے ہیں، ایبسلوٹلی ناٹ کا جھوٹا بیانیہ بنانے والوں نے اسی ملک کے جھنڈے اپنے جلسوں میں لہرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے