تل ابیب : حزب اللہ کی جانب سے حملوں کے خوف سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل کے تہہ خانے مین منتقل کردیا ہے کیونکہ گزشتہ ماہ اسلامی مذاحمتی گروپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حمے کیے تھے ۔
غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے بیٹے کی شادی بھی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کا عدالت میں کیسز میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی کمیونیکیشن ڈیوائس اور حسن نصراللّٰہ پر حملوں کے پیچھے اسرائیل تھا، اسرائیلی وزیراعظم نے خفیہ ایجنسی موساد کو نئی ہدایات جاری کردیں ۔
خبر ایجنسی کے مطابق پہلی بار کسی اعلیٰ ترین اسرائیلی عہدیدار نے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹانے کے بعد آج اسرائیلی کابینہ کے پہلے اجلاس میں حملوں کا اعتراف کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو بتایا کہ انہوں نے حملوں پر اصرار کیا تھا جبکہ سابق وزیر دفاع حملوں کے مخالف تھے۔

