English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بانی پی ٹی آئی کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا: فواد چودھری

PTI has no plans

لاہور : سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہمیت تسلیم کیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزی فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی حالات میں پختگی نہیں ہے، پاکستان کے مسائل کا حل ڈونلڈ ٹرمپ نے نہیں پاکستان کے لوگوں نے نکالنا ہے، عمران خان سے پہلے کسی نے بھی انوائرمنٹ کا نام نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی سپریم کورٹ اور کبھی امریکہ سے امیدیں لگانا درست نہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے ماحولیات کے منصوبے پر کام کیا ،پی ٹی آئی سے انصاف اور انقلاب مینج نہیں ہو رہا، حکومت کا یہ پرابلم ہے ان سے عمران خان مینج نہیں ہو رہا

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کیلئے حکومت کو عمران خان سے براہ راست بات کرنی چاہیے، لوگوں کو جوڑنے کیلئے عمران خان کی فیملی کو ذمہ داری لینا ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے