English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی کے قابض میئر اور ٹاؤن چیئر مینوں نے اپنی نااہلی سے کراچی تباہ کردیا ہے، منعم ظفر

new direction to domestic politics

کراچی:جماعت اسلامی کرچی کے امیر منعم ظفر خانکا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قابض میئر اور قبضہ ٹاؤن چیئر مینوں نے اپنی نااہلی اور کرپشن سے کراچی کو تباہ وبرباد کردیا ہے، کراچی کے وسائل پر پورا ملک اور صوبہ چل رہا ہے،اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والا شہر آج بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

منعم ظفر  نے امیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ، ٹاؤن چیئر مین لانڈھی عبد الجمیل کے ہمراہ لانڈھی نمبر 1یوسی 6میں 3پارکوں  قلندری پارک، ابو طلحہ پارک،مولانا محمد علی جوہر پارک اور انعامی گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس کے افتتاح کر دیا۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے قوم کا پیسہ دیانت داری کے ساتھ خرچ کر رہے ہیں۔جماعت اسلامی کے ٹاؤنز میں چاروں طرف ترقیاتی کام  کئے جارہے ہیں،عوام دیانت دار قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن ہیں اور ہم نے اختیارات کا رونا رونے کے بجائے عملی طور پر کراچی کے شہریوں کی خدمت کی، ہم نے ا یک سال کے دوران تقریباً120 پارکوں کو آباد کیا،33اسکولوں کی حالت زار کو بہتر بنایا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  40ہزار اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی، نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے دور کا K-4 منصوبہ، جس کو 2011میں مکمل ہونا تھا لیکن یہ ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا  اور آئندہ تین سال تک بھی کراچی کے شہریوں کو اس سے پانی نہیں مل سکے گا کیونکہ بلک کی لائنیں کمزور ہیں جب تک لائنوں کا پورا نظام درست نہیں کیا جائے گا کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے