English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عرب امارات کی سندھ کے عوام کیلئے کاوشیں ناقابل فراموش ہیں: شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عرب امارات کی سندھ کے عوام کیلئے کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے ملاقات کی جس میں مشترکہ اقدار کو مستحکم کرنے اور متعدد شعبوں میں تعاون کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سندھ کے باہمی برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، عرب امارات کی سندھ کے عوام کیلئے کاوشیں ناقابل فراموش ہیں، عرب امارات ہمارا دیرنیہ برادر ملک ہے، سندھ کی ترقی کیلئے عرب امارات کی کوششیں کسی سے پوشیدہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عرب امارات کے عوام ہر مشکل وقت میں سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، سندھ کے بنیادی ڈھانچے، صحت اور تعلیم کے میدان میں عرب امارات کی سرمایہ کاری نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ اماراتی حکومت کے ساتھ شراکت داری کو بڑھانے، امن اور خوشحالی کو فروغ دینے اور ان رشتوں کو گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے