تل ابیب: اسرائیلی اخبار نے دعوعی کیا ہے کہ اسرئیل، امریکا اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے مسودے کا تبادلہ ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی اخبار نے تصدیق کی ہے کہ امریکی سفیر ایلچی آموس ہوچسٹین نے معاہدے کا مسودہ لبان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے حوالے کیا۔
اسرئیلی اخبار کا دعوی ہے کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں 20 جنوری کو حلف برداری کی تقریب سے قبل لبنان میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سےامریکی سفیر ایلچی آموس ہوچسٹین کے بیروت کے نئے دورے کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

