ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیش: شیخ مجیب الرحمن کی تصویر صدارتی آفس سے ہٹادی

ڈھاکا: سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمن  کی تصویر بنگلادیش کے صدارتی آفس سے ہٹادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کے معاون خصوصی محفوظ عالم نے کہا ہے کہ ڈھاکا میں صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر بنگابھبن میں موجود دربار ہال سے 71 کے بعد کے فاشسٹ شیخ مجیب کی تصویر دربار ہال سے ہٹادی گئی ہے۔

محفوظ عالم کا کہنا تھا کہ ‘شیخ مجیب اور ان کی بیٹی نے بنگلادیشی عوام کے ساتھ جو کچھ کیا،اس پر عوامی لیگ کو معافی مانگنی چاہیے، فاشسٹوں کے ٹرائل کے بغیر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی’۔

خیال رہے کہ 5 اگست کو طلبہ تحریک کے نتیجے میں کئی سالوں سے حکومت کرنے والی حسینہ واجد کوراتوں رات ملک چھوڑ کر بھاگناپڑا تھا، جس کے بعد سے عبوری حکومت نے ملک کے معاملات سنبھالے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں