English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سکیورٹی فورسز کا ہرنائی میں آپریشن: 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید

Operation of security forces in Harnai

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ میجر اور حوالدار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،آپریشن کے دوران بہادر جوانوں نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ آپریشن کے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد شہید ہو گئے، میجر محمد حسیب کارروائی کے دوران اپنے دستے کی قیادت کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں،بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے