English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیمپئنز ٹرافی دبئی سے پاکستان پہنچ گئی

دبئی / اسلام آباد: چیمپئنز ٹرافی دبئی سے پاکستان پہنچا دی گئی، جو دو دن کے بعد ملک بھر میں گھومے گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کا کپ دبئی سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے، جس کا 2 دن کے بعد ملک بھر کا دورہ شروع ہوگا۔

ٹرافی کے پاکستان گھومنے کے شیڈول کے مطابق 16 نومبر کو اسکردو سے چمپئینز ٹرافی کا دورہ شروع ہوجائے گا جو 24 نومبر تک جاری رہے گا۔ ابتدا میں چمپیئنز ٹرافی کو اسکردو کے بعد کے ٹو بیس کیمپ لے جایا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے دورے میں وہ شہر بھی شامل ہوں گے جہاں چیمپینز ٹرافی کے میچ شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کے بغیر ہی ٹرافی کا دورہ شروع ہو گا جبکہ  آئی سی سی ٹورنامنٹ کے آغاز سے 4 ماہ پہلے شیڈول کا اعلان کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے