English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگائی میں مسلسل اضافہ، 24 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

Commodity Price Increases in a Week

اسلام آباد:ملک میں  مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں 24 اشیا کی  قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور رواں ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.55 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جب کہ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح میں 4.16 فی صد تک اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ ایسی ہیں، جن کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جب کہ 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 21  کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رواں ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں1.26فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں5.01 فیصد،ٹماٹر16.86 فیصد،ایل پی جی 4.10 فیصد، سرسوں کا تیل 1.90 فیصد، لہسن 4.30 فیصد، جلانے والی لکڑی 2.07 فیصد، چینی 1.34 فیصد اور گھی کی قیمتوں میں1.87فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس کیلوں کی قیمتوں میں0.18 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں2.51فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.87 فیصد،چکن کی قیمتوں میں0.07 فیصد اورآٹے کی قیمتوں میں0.01 فیصد کمی واقع  ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے