ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز ٹرافی:بھارت کو مسائل ہیں تو پاکستان سے بات کرے، چیئرمین پی سی بی

لاہور:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں بھارت کو مسائل ہیں تو پاکستان سے بات کرے۔

صوبائی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک ہونے کے لیے تمام ٹیمیں پاکستان آنے  کے لیے تیار ہیں، اس حوالے سے اگر بھارت کو کسی بھی طرح کے کوئی مسائل ہیں تو پاکستان سے بات کرے، ہم اس کے خدشات دُور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس معاملے میں اپنی ساکھ کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔ ہم آئی سی سی کی جانب سے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے اعلان کے منتظر ہیں اورپُرامید ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جلد ہی شیڈول جاری کرے گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیاست اور کھیل، ان دونوں کو اپنی اپنی جگہ الگ الگ رکھنا چاہیے۔ چیمپئنز ٹرافی کو پاکستان میں کرائیں گے۔ آئی سی سی کو خط لکھ چکے ہیں، اب ہم اس کے جواب کے منتظر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں