ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا میں اغوا کیے گئے پولیس اہلکار بازیاب کروا لیے گئے

پشاور: خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز اغوا کیے گئے پولیس اہل کاروں کو بازیاب کروا لیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے پی کے میں ضلع بنوں سے گزشتہ روز اغوا کیے گئے تمام اہل کاروں کو بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ ڈی پی او کی جانب سے اہل کاروں کی بازیابی کی تصدیق کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق علاقہ عمائدین اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں مغویوں کو بازیاب کروانے میں کامیابی ملی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس سلسلے میں بتایا کہ گزشتہ روز بنوں کے ایک پہاڑی علاقے کے سب ڈویژن وزیر میں قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر 7 اہل کاروں کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے ساتھ لے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں