English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کیخلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج

القمر

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت دینے کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت محکمہ داخلہ پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں۔

وفاق حکومت کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد پولیس نے 62 کیسز درج کر رکھے ہیں۔

عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت جسٹس فاروق حیدر نے کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت فراہم کی جائے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان کو تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے، اس پر جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ میرے نزدیک ملزم کا ضمانت قبل از گرفتاری میں عدالت کے روبرو پیش ہونا ضروری ہے۔

بعد ازاں عدالت نے تمام رپورٹس کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست نمٹا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے