ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ: بابراعظم اور محمد رضوان کی تنزلی

New ICC T20 rankings

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈکا پہلا نمبربرقرار ہے جب کہ انگلینڈ کے فل سارٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے تلک ورما نے اونچی چھلانگ لگائی اور وہ 69 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرپہنچ گئے ہیں۔

فہرست میں بھارت کے سوریا کمار یادیو ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے، بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، اس فہرست میں سری لنکا کے وینندو ہسرنگا دوسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا5 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں