English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلائنڈt20 ورلڈکپ میں آنے سے انکار، پاکستان کا بھارت سے تحریری جواب طلب

لاہور: پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ میں آنے سے انکار پر بھارت سے تحریری جواب طلب لیا۔

اس حوالے سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر تحریری جواب دے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول پہلے سے اعلان ہو چکا ہے، بھارت کے میچز میں مخالف ٹیموں کو واک اوور ملے گا، ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔

سلطان شاہ نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھارت کو بھی انٹرنیشنل ایونٹ نہ دینے کا امکان ہے، ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ 2025 بھی بھارت میں شیڈول ہے، ویمنز ورلڈ کپ نیوٹرل وینیو پر کرانے کی بات کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے