English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024:عوام کیلیے کراچی شو کا انعقاد سی ویو پر کیا جائے گا

کراچی:شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش 2024ء کے سلسلے میں عوام کے لیے کراچی شو کا انعقاد سی ویو پر کیا جائے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق تینوں مسلح افواج اپنے جنگی اثاثوں کے ساتھ کراچی شو میں شرکت کریں گی۔ جس میں پاکستان نیوی کے سی کنگ ہیلی کاپٹرز، پاک فضائیہ کے جنگی طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔

جمعرات کی سہ پہر  سی ویو کے   مقام نشان پاکستان پر ’’ٹرائی سروسز کراچی شو‘‘ منعقد ہوگا، جس میں ایس ایس جی کمانڈوز ہزاروں فٹ اونچی فضا سے چھلانگ لگانے کا شان دار مظاہرہ پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کریں گے۔

ٹرائی سروسز کراچی شو کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہوں گے جب کہ اس موقع پر تینوں مسلح افراد کی پیشہ ورانہ تربیت دیکھنے کے لیے مختلف ملکوں کے سفرا اور دیگر وفود بھی شرکت کریں گے۔

کراچی شومیں پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈراورایف 16طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوگا جب کہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے علاوہ پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل سی کنگ ہیلی کاپٹرزکےذریعے پیشہ ورانہ تربیت کا عملی مظاہرہ پیش کیاجائےگا۔

پاک بحریہ کے پیراٹروپرزمختلف ممالک کے جھنڈوں اور سبزہلالی پرچم کے ساتھ ہزاروں فٹ کی بلندی سے سی ویوپرجمپ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے