English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوسرا ناکارہ طیارہ بھی حیدرآباد منتقل کر دیا گیا

حیدر آباد: کراچی سے دوسرا ناکارہ طیارہ بھی بذریعہ سڑک حیدرآباد پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق روانگی سے قبل طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر دھویا گیا اور پھر اس کے بعد طیارے نے ہیوی ٹرالر کے ذریعے آج صبح چار بجے شارع فیصل سے حیدرآباد کا سفر شروع کیا تھا۔

ناکارہ طیارہ بردار ٹریلر نے حیدرآباد کے لیے ملیر، ٹھٹھہ نیشنل ہائی وے کے ذریعے حیدرآباد کا سفر کیا۔

پی اے اے کے مطابق ناکارہ طیارہ بردار ٹریلر براستہ نیشنل ہائی وے سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حیدرآباد پہنچا دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ناکارہ طیارہ 2011 سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑا تھا۔

یاد رہے کہ یکم نومبر کو بھی ایک ناکارہ طیارہ بذریعہ ٹریلر حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے