English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا افغانستان میں دہشتگردوں کو ملنے والی حمایت پر تشویش،  کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد:افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشتگردی صرف افغانستان نہیں بلکہ پاکستان سمیت ہمسایوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ افغانستان کو دہشتگرد گروہوں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کیے ہیں اب افغانستان کی ذمہ داری ہےکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  اپنے کیے گئے وعدے پورے کرے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور تجارتی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے