ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجر برادری 24 نومبر کے احتجاج سے دور رہے: چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان

چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان کا کہنا ہے کہ تاجر برادری 24 نومبر کے احتجاج سے دور رہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر کا کہنا تھا کہ تاجر اس احتجاج کی کسی سوشل میڈیا فورم پر تشہیر بھی نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجر خود کو اور اپنی فیملیوں کو محفوظ رکھیں، یہ احتجاج پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تاجر نہ خود شریک ہوں اور نہ کسی قسم کی سہولت کاری کریں، ریاست ہر قسم کے متشدد احتجاج، فساد اور شر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں