English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آغوش کالج مری کی انٹر ا سکول فیڈرل بورڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں کامیابی

القمر

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے ادارے آغوش کالج مری نے انٹر اسکول فیڈرل بورڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا ۔ آغوش کالج کی ٹیم نے ثابت قدمی اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر 25 اسکولوں کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آغوش الخدمت کالج مری کی ٹیموں اور آئی ایم سی بی کی ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہI-8/3 میں ہوا جس میں آغوش کالج مری کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ پرنسپل آغوش کالج مری محمد اعظم خان نے اس موقع پر تمام بچوں اور ان کے کوچ کو مبارکباد دی۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی آغوشیئنز کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے