English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرسٹ کلاس کرکٹ: محمد عباس نے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا

First Class Cricket:er Mohammad Abbas

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 13ویں مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کرکے لیجنڈری کرکٹر عمران خان کے برابر آگئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل قائداعظم ٹرافی کے 5ویں راؤنڈ میں لاہور بلیوز کی نمائندگی کرتے ہوئے فاٹا ریجن کے خلاف عبور کیا۔

فاسٹ باؤلر نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگز میں محمد عباس نے صرف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوری اننگز میں انہوں نے 35 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ 10 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ وسیم اکرم کے پاس ہے، جنہوں نے 16 بار یہ کارنامہ انجام دیا جس کے بعد وقار یونس نے 14 بار کیسی بھی میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

محمد عباس رواں قائداعظم ٹرافی کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں، انہوں نے اب تک 31 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے