English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صومی علی نے لارنس بشنوئی کو زوم کال کی دعوت دے دی

القمر

سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ اور خواتین کے حقوق کی کارکن صومی علی نے لارنس بشنوئی کو زوم کال پر چیٹ کےلیے دعوت دی ہے۔

بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی سے بات چیت کےلیے امریکا میں مقیم صومی علی نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔

لارنس بشنوئی اس وقت سابرمتی جیل میں قید ہے، سابقہ اداکارہ نے لارنس کو بات چیت کےلیے مدعو کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ جیل سے بھی زوم کال کررہے ہیں”۔


A post shared by Somy Ali (@realsomyali)

صومی علی نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لارنس بشنوئی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ”یہ لارنس بشنوئی کےلیے براہ راست پیغام ہے:

نمستے لارنس بھائی! سنا بھی ہے اور دیکھا بھی کہ آپ جیل سے بھی زوم کالز کررہے ہو، تو مجھے آپ سے کچھ باتیں کرنی ہیں۔ برائے مہربانی مجھے بتائیے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟”

پیغام کے آخر میں صومی علی نے لارنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”اپنا موبائل نمبر دے دیجئے، بڑا احسان ہوگا آپ کا۔ شکریہ”۔

صومی علی اس سے قبل بھی سلمان خان کے حوالے سے بشنوئی برادری سے درخواست کرچکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں صومی علی نے کہا تھا کہ ”کسی کی جان لینا قابل قبول نہیں ہے، چاہے وہ سلمان ہو یا عام آدمی۔ اگر آپ انصاف چاہتے ہیں تو آپ کو عدالت کا رخ کرنا چاہیے۔ میں بشنوئی برادری سے گزارش کرتی ہوں کہ سلمان خان کو نقصان پہنچانے سے کالا ہرن واپس نہیں آئے گا۔ اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں اس کی طرف سے معافی مانگتی ہوں۔”

صومی علی 1999 میں سلمان خان سے تعلق ختم ہونے کے بعد ممبئی سے امریکا چلی گئی تھیں اور تب سے وہیں مقیم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے