
ریکیاوک (انٹرنیشنل ڈیسک) آئس لینڈ میں آتش فشاں سے لاوا نکلنے کے بعد متاثرہ علاقوں سے شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی۔لاوے نے رہایشی علاقوں کا رخ کرلیا،جس کے باعث کئی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ رواں برس کے دوران آئس لینڈ میں ساتویں آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کیا ہے۔ جزیرہ نما ریکجنز میں موجود نیا آتش فشاں 800برس بعد فعال ہوا ہے۔
