English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: پاسداران انقلاب کی اسرائیل سے ہر ممکن بدلہ لینے کی یقین دہانی

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل سے ہر ممکن بدلہ لینے کی یقین دہانی کرا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے باسیج فورسز کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیل خوفزدہ ہے، اس کے اہلکار پریشان اور فکر مند ہیں اور اس کے شہری پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج تھک چکی ہے جبکہ حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ کے حوصلے اپنے عروج پر ہیں، ایرانی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اس جنگ کا جاری رہنا صرف اسرائیل کی تباہی کا باعث بنے گا۔

ان کہنا تھاکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل کی تباہی کا انتظار ہے، یہ الفاظ کئی ایرانی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آئے ہیں کہ اسرائیلی حملے پر ان کے ملک کے ردعمل نپا تلا اور درست ہوگا، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تہران جنگ کو وسعت دینے کی کوشش نہیں کر رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے