English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کاکہنا ہےکہ تحریک انصاف (  پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے تشدد سے کانسٹیبل مبشر جاں بحق ہوگیا جبکہ جبکہ  70 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے، پی ٹی آئی 9 مئی کا پارٹ ٹو کرنے کے لیے اسلام آباد آرہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ  پی ٹی آئی کے پرتشدد کارکنان نے پولیس پر فائرنگ کرکے حملہ کیاہے، پی ٹی آئی کی یوتھ فورس کوخصوصی طور پر پولیس سے نمٹنے کے لیے احتجاج میں شامل کیا گیا ہے،  پولیس اہلکاروں کو گردن اور ٹانگوں پر گولیاں لگیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہیڈشاٹ  لینا طالبان کا خاصہ ہے، کوئی بھی پاکستانی نوجوان اتنا سنگدل نہیں ہے کہ پولیس کے نوجوانوں پر فائرنگ کرے،  وزیر اعلیٰ پنجاب نے گولی چلانے کو منع کیا ہے ورنہ ایک بھی پی ٹی آئی کا کارکن واپس نہیں جاتا۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی ایک دہشت گر د تنظیم ہے، جس نے ماضی میں بھی ملک میں فتنہ فساد پھیلایا اور اب بھی ملک کا امن تباہ کرنا چاہ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا، گھریلو خاتون بھی  اب سیاست میں انٹری مارچکی ہیں، بشریٰ بی بی کو سیاست میں خوش آمدید کہتےہیں، کھل کر کھیلیں ہمیں بھی کھیلنے کا مزہ آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے