English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تل ابیب: حزب اللہ کا بحری اڈے پر حملہ: 340 میزائل داغنے سے 11 افراد زخمی

تل ابیب: لبنان میں مزاحمتی عسکری تحریک حزب اللہ نے اسرائیل کے دارالخلافہ تل ابیب میں  اشدود بحری اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے 340 میزائل داغے، جس کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حزب اللہ نے جنوبی اسرائیل میں اشدود بحری اڈے کو نشانہ بنانے کے بعد  کہا ہے کہ یہ پہلا حملہ تھا جس میں میزائلوں اور ڈرون حملوں کا استعمال کرتے ہوئے فوجی ہدف کونشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے حملے کے بعد یورپی یونین کے  اعلی سفارتکار نے جنگ بندی کی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ حزب اللہ جنگ بندی کے حوالے سے معاملات کو حل کرے، اگر فوری جنگ بندی نہ ہوئی تو آگے چل کر یہ بہت بڑی خونی جنگ میں تبدیل ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے جارحانہ کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ کے 29افراد کو شہید کیا تھا، جس پر حزب اللہ نے آج جوابی کارروائی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے