English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوسرا ون ڈے، زمبابوے کیخلاف پاکستان نے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

the second ODI against Zimbabwe

بلاوائیو : پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم کے گیارہ رکنی اسکواڈ میں طیب طاہر اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے جبکہ حسیب اللہ اور محمد حسنین کو ڈراپ کیا گیاہے ۔

قومی ٹیم کے گیارہ رکنی اسکواڈ میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام ، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث روف، فیصل اکرم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، پاکستان 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنانے میں کامیاب ہوا جس کے بعد بارش ہو گئی اور میچ کا فیصلہ ڈی ایل میتھڈ کے تحت کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے