عارف والا (اسپورٹس ڈیسک)آل پنجاب ملک ارشاد میموریل فٹبال گولڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں الرحمان فٹبال کلب کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔حیدری فٹبال گرائونڈ عارفوالا میں آل پنجاب ملک ارشاد میموریل فٹبال گولڈ کپ کے سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین بلدیہ سید ہادی حسین زیدی تھے۔ الرحمان فٹبال کلب عارفوالا بمقابلہ الفتح فٹبال کلب بوریوالاکے درمیان سیمی فائنل میچ کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ الرحمان فٹبا ل کی ٹیم نے3-1 سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

