English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

القمر



لاہور:

رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں کی جانب سے 3 رینجرز اور ایک پولیس اہلکار کو کچلنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نامی شدت پسند تنظیم نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فیڈریشن پر چڑھائی کی ہے، شدت پسندوں اور انتشاری ٹولے کے گروہ نے سیکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا۔

قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شرپسندوں اور بلوائیوں نے پولیس کی 20 سے زیادہ گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے، شدت پسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے