ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور اسلام آباد سے فرار ہو کر خیبر پختونخوا پہنچ گئے



اسلام آباد:

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی فرار ہو کر خیبرپختونخوا پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا پہنچ چکے ہیں، غیر مصدقہ ذرائع نے بشریٰ بی بی کی بھی خیبر پختونخوا پہنچے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دونوں خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ جب گزشتہ رات مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع ہوا تو بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور اسلام آباد کے بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب موجود تھے، آپریشن کا آغاز ہوتے ہی دونوں نے وہاں سے راہ فرار اختیار کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور کو حراست میں لینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں