English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وکرانت میسی نے اداکاری کی دنیا کو الوداع کہہ دیا

القمر

بالی ووڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’بارہویں فیل‘ کے اداکار وکرانت میسی نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

 37 سالہ وکرانت نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ خبر شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ 2025ء میں اپنے مداحوں سے آخری بار ملیں گے۔

اپنے نوٹ میں اداکار نے گزشتہ چند سالوں کو غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے اپنے مداحوں کی بے پناہ محبت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے اس مرحلے پر پہنچ کر انہیں احساس ہوا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنی دیگر ذمہ داریاں، جیسے شوہر، والد اور بیٹے کے فرائض نبھانے پر توجہ دیں۔

A post shared by Vikrant Massey (@vikrantmassey)

وکرانت نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ 2025ء میں ان کی آخری دو فلمیں ریلیز ہوں گی اور یہ ان کے شاندار کیریئر کا اختتام ہوگا۔ انہوں نے اپنی یادگار فلموں اور مداحوں کی محبت کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرانت میسی ان دنوں اپنی دو فلموں ’یار جگری‘ اور ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو 2025 میں سنیما گھروں کی زینت بنیں گی۔

A post shared by IMDb India (@imdb_in)

 وکرانت کے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے مداح افسردہ ہیں اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے دوسرے عمران خان بن رہے ہیں، جنہوں نے بھی اپنے خاندان کی خاطر جلد فلمی دنیا کو خیرآباد کہا تھا۔

تاہم کئی مداحوں کا یہ بھی خیال ہے کہ وکرانت اداکاری سے صرف چند سالوں کا بریک لے رہے ہیں اور جلد بڑے پردے پر واپسی کریں گے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے