English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا کی 100 متاثر کن خواتین میں حدیقہ کیانی بھی شامل

القمر

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے اپنی سالانہ "100 خواتین 2024” کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی شامل ہیں۔

حدیقہ کیانی، جو 1990 کی دہائی سے موسیقی کی دنیا پر راج کر رہی ہیں، نہ صرف اپنی جاندار گلوکاری کے لیے مشہور ہیں بلکہ ان کی انسانیت کے لیے خدمات بھی بے مثال ہیں۔

2022 کے پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران، حدیقہ نے متاثرین کی مدد کے لیے وسیلۂ راہ پروجیکٹ کا آغاز کیا، جس کے تحت بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں 370 سے زائد مکانات تعمیر کیے گئے۔

بی بی سی کے مطابق، حدیقہ کیانی جنوبی ایشیائی پاپ موسیقی میں خواتین کے عزم اور طاقت کی علامت ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کی ترقیاتی پروگرام کی خیرسگالی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے