ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونے کی عالمی اور مقامی  مارکیٹوں قیمت میں اضافہ ہوگیا



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 2645ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے بڑھ کر 275700 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 428روپے بڑھ کر 236368روپے کی سطح پر آگئی۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا تھا اور قیمتیں مستحکم رہی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں