English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت مدارس بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، فضل الرحمان کی وزیراعظم سے گفتگو

القمر



اسلام آباد:

مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور جے یو آئی سربراہ مولانافضل لرحمٰن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مولانا فضل الرحمٰن نے وزیر اعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بل پر تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے۔ ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور مدارس کی آزادی اور حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے