ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فتنہ فساد پارٹی کے ہوتے ہوے پنجاب اچھا نہیں ہو سکتا، عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب اعظمی بخاری نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بیانیے  کو لوگ مسترد کر چکے، پی ٹی آئی قیادت کی  اب کارڈ کھیلنے کی باتیں بھی فضول ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے بھی سول نافرمانی کر چکا کسی نے گھاس نہیں ڈالی  تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ  پی ٹی آئی والے   نہ جانے کتنے کارڈ کھیل چکے اب عوام کو ان سے معافی کارڈ چاہیے  اللہ کا واسطہ عوام کو معافی دے دیں ۔

انہوں نے کہا کہ  فتنہ فساد پارٹی کے ہوتے ہوے پنجاب اچھا نہیں ہو سکتا، اس بات کا عوام کو بھی پتہ چل چکا ہے، لاشوں کا  پروپیگنڈہ کرنے والوں کو کسی کے جنازے میں نہیں دیکھا،  یہ کیسے جنازے تھے جس میں کسی پی ٹی آئی رہنما نے شرکت نہیں کی ؟ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  صوبائی حکومت آنسو گیس اور شیل خریدنے کے بجائے عوام کی فلاح  کے کاموں پر پیسے خرچ کر رہی ہے، بچوں کے ہاتھوں میں کیلوں والے ڈنڈے اور شیلز دینے کے بجائے اسکالرشپس دی جانی چاہیے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں